پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان

اسلام آباد (پی پی اے) پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے 15 رکنی ویمنز کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کردیا ہے آل راؤنڈر فاطمہ ثنا کی بطور کپتان ٹیم میں واپسی ہوئی ہے پاکستان ویمنز ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ 2025-29 کا حصہ ہوگی پاکستان ٹیم چیمپئن شپ میں 9 میچز کھیل کر 5 فتوحات کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے تمام میچز 8 سے 20 دسمبر تک ویسٹ انڈیز کے شہر روسو کے ونڈسر پارک میں کھیلے جائیں گے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 دسمبر جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز 15، 17 اور 20 دسمبر کو شیڈول ہیں. فاطمہ ثنا ویمنز بگ بیش لیگ میں مصروفیت کے باعث آئی سی سی ویمنز ایمرجنگ نیشنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے سکواڈ میں شامل نہیں تھیں تاہم اب وہ قومی ٹیم کی قیادت سنبھالیں گی اعلان کردہ سکواڈ میں فاطمہ ثنا کپتان عائشہ ظفر گل فیروزہ مومنہ ریاست، منیبہ علی وکٹ کیپر نجیہہ علوی وکٹ کیپر نشرہ سندھو صدف شمس شوال ذوالفقار سدرہ امین سیدہ عروب شاہ تسمیہ رباب طوبیٰ حسن ام ہانی اور وحیدہ اختر شامل ہیں شین ڈیٹز دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران پاکستان ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے

Comments (0)
Add Comment