قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے چوتھے راؤنڈ کا اختتام

گولڈ میں فیصل آباد اور کراچی بلوز کا میچ ڈرا سلور کے فائنل کی دوڑ دلچسپ ہوگئی

اسلام آباد (پی پی اے) قائداعظم ٹرافی گولڈ اور سلور کے چوتھے راؤنڈ کے مقابلے مکمل ہوگئے، گولڈ میں فیصل آباد اور کراچی بلوز کے درمیان کھیلا گیا میچ ڈرا ہوگیا جبکہ سلور کے دونوں گروپس میں ٹاپ پوزیشنز کے لیے ٹیموں کے درمیان مقابلہ جاری ہے
قائداعظم ٹرافی گولڈ کے چوتھے راؤنڈ کے آخری روز کراچی بلوز نے اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 463 رنز بنائے کراچی بلوز نے کھیل کے چوتھے روز کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز سے کیا اس وقت ٹیم کو مزید 106 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔ کراچی بلوز کی جانب سے ہارون ارشد اور سیف اللہ بنگش نے شاندار سنچریاں اسکور کیں جبکہ فیصل آباد کی جانب سے فاسٹ باؤلر سفی اللہ خان نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
گولڈ ٹورنامنٹ میں چار راؤنڈز کے اختتام پر پشاور بلوز پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے ملتان دوسرے، سیالکوٹ بلوز تیسرے فاٹا چوتھے اور دفاعی چیمپئن کراچی بلوز پانچویں نمبر پر موجود ہے اسلام آباد چھٹے فیصل آباد ساتویں اور لاہور وائٹس آٹھویں نمبر پر ہے۔
قائداعظم ٹرافی گولڈ کا پانچواں راؤنڈ 26 نومبر سے اسلام آباد راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں شروع ہوگا
دوسری جانب قائداعظم ٹرافی سلور کے چار راؤنڈز مکمل ہوگئے ہیں جبکہ پانچواں اور آخری راؤنڈ باقی ہے گروپ اے میں پشاور وائٹس اور کوئٹہ پہلی دو پوزیشنز پر موجود ہیں، جبکہ گروپ بی میں ایبٹ آباد اور آزاد جموں و کشمیر پہلی دو پوزیشنز پر براجمان ہیں پانچویں راؤنڈ کے اختتام پر دونوں گروپس کی سرفہرست ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی سلور کے چیمپئن کا فیصلہ ہوگا

Comments (0)
Add Comment