راول ووکیشنل سینٹر میں کورس مکمل کرنے والی طالبات کو جلد اسناد دینے کا اعلان
راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہسپتال و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ کی خصوصی ہدایت پر راول ووکیشنل سینٹر ڈھوک رتہ میں سلائی کمپیوٹر اور بیکنگ کے کورس مکمل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں کیک کاٹنے کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی تقریب میں راول ووکیشنل سینٹر ڈھوک رتہ کے سرپرستِ اعلیٰ خالد خان وومنز ونگ کی جنرل سیکرٹری نوشین کنول، انعم خالد اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر بتایا گیا کہ راول ووکیشنل سینٹر میں ڈیڑھ سو سے زائد طالبات سلائی کمپیوٹر اور بیکنگ کے مختلف کورسز کر رہی ہیں جبکہ حال ہی میں آٹھ طالبات نے یہ کورسز کامیابی سے مکمل کیے ان کے اعزاز میں کیک کاٹا گیا اور ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا پاکستان عوامی قوت کے کوآرڈینیٹر ڈھوک رتہ ذیشان خالد خان نے کہا کہ کورس مکمل کرنے والی طالبات میں جلد اسناد تقسیم کرنے کے لیے ایک باوقار تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا تقریب کے اختتام پر پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ کی جلد صحت یابی ملکی ترقی عوامی خوشحالی اور پارٹی کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی