پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے فیض آباد میں ٹریفک انتظامات کا جائزہ لے کر ضروری ہدایات جاری کیں

اسلام آباد(پی پی اے) چیف ٹریفک آفیسر کائنات اظہر خان نے فیض آباد چیک پوائنٹ کا دورہ کرکے ٹریفک کی روانی اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر انہیں بریفنگ دی گئی کہ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے اور شہریوں کی آمدورفت کو بہتر بنانے کے لیے رش کے اوقات یعنی صبح 7 بجے سے 10 بجے تک راولپنڈی مری روڈ سے ایکسپریس ہائی وے کی جانب ٹریفک ڈائیورشنز نافذ کی جاتی ہیں چیف ٹریفک آفیسر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک کی بلا تعطل روانی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ شہریوں کو محفوظ سہل اور بہترین سفری سہولیات میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی مؤثر نگرانی اور بروقت اقدامات کے ذریعے شہریوں کی مشکلات میں کمی لانا اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.