غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد میں ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری 11 سے 13 جولائی تک متعدد شاہراہوں پر متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت
اسلام آباد (پی پی اے) غیر ملکی وفود کی آمدورفت کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 11 جولائی صبح 8 بجے سے 13 جولائی 2026 رات 12 بجے تک خصوصی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستوں کا استعمال کریں اور سفر کے لیے اضافی وقت رکھیں جاری کردہ پلان کے مطابق سہروردی چوک سے سرینا چوک کی جانب ٹریفک ڈائیورٹ کی جائے گی جبکہ شہریوں کو ایمبیسی روڈ بطور متبادل راستہ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اسی طرح کانسٹیٹیوشن ایونیو پر فرانس ٹرن سے سرینا چوک کی جانب بھی ٹریفک ڈائیورٹ ہوگی۔ اس دوران اس روٹ پر ون وے ٹریفک چلائی جائے گی آبپارہ سے سری نگر ہائی وے کے ذریعے سرینا چوک جانے والی ٹریفک کو بھی متبادل راستے پر منتقل کیا جائے گا جبکہ شہریوں کو سری نگر ہائی وے کے ذریعے سیونتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کشمیر چوک سے سرینا چوک جانے والی ٹریفک بھی ڈائیورٹ رہے گی اور اس کے لیے بھی سری نگر ہائی وے سے سیونتھ ایونیو متبادل راستہ ہوگا اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ڈائیورشنز کے دوران پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں اضافی وقت کے ساتھ سفر کریں اور ٹریفک کی تازہ ترین معلومات کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے واٹس ایپ چینل اور آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں