پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ہرا کر ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنا لی دفاعی چیمپئن کا اسپین سے اتوار کو ٹائٹل کا مقابلہ بیونس آئرس میں تاریخی جشن

اٹلانٹا (پی پی اے) فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے انگلینڈ کو 1-2 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کی شب اسپین سے ہوگا اٹلانٹا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا میچ ابتدا ہی سے انتہائی سنسنی خیز رہا دونوں ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور پہلے ہاف میں کئی مواقع بنائے تاہم کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی اور وقفے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف کے 55ویں منٹ میں انگلینڈ کے گورڈن نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد ارجنٹینا نے بھرپور انداز میں واپسی کی میچ کے 85ویں منٹ میں فرنانڈس نے شاندار گول کر کے مقابلہ برابر کر دیا جبکہ انجری ٹائم کے دوسرے منٹ میں مارٹینز نے فیصلہ کن گول اسکور کر کے ارجنٹینا کو 1-2 کی فتح دلائی اس شکست کے ساتھ ہی انگلینڈ کا تقریباً 60 برس بعد ورلڈکپ فائنل کھیلنے کا خواب ٹوٹ گیا جبکہ اب انگلش ٹیم ہفتے کی شب تیسری پوزیشن کے میچ میں فرانس کا سامنا کرے گی ارجنٹینا کی ٹیم اپنی تاریخ میں ساتویں مرتبہ فیفا ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچی ہے اس سے قبل وہ تین بار عالمی چیمپئن اور تین بار رنر اپ رہ چکی ہے جبکہ اب دفاعی چیمپئن کے طور پر مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اترے گی فائنل میں رسائی کی خوشی میں ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں لاکھوں شائقین سڑکوں پر نکل آئے شہر بھر میں جشن منایا گیا آتش بازی کی گئی بڑی اسکرینوں پر کپتان لیونل میسی کی تصاویر آویزاں کی گئیں اور قومی ٹیم کے حق میں پرجوش نعرے لگائے گئے

Leave A Reply

Your email address will not be published.