پاکستان گولڈ کی شاندار فتح نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں رسائی پاکستان وائٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست پاکستان گولڈ نے 28 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا
ملتان (پی پی اے) نیشنل چیمپئنز کپ کے فیصلہ کن لیگ میچ میں پاکستان گولڈ نے پاکستان وائٹس کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی پاکستان وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 172 رنز بنائے اور اس کے تمام کھلاڑی آؤٹ ہوگئے جواب میں پاکستان گولڈ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف 28 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا اور پانچ وکٹوں سے کامیابی اپنے نام کی اس فتح کے ساتھ پاکستان گولڈ نیشنل چیمپئنز کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی پاکستان گرین پہلے ہی فائنل میں جگہ بنا چکی ہے اب 18 اگست کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان گرین اور پاکستان گولڈ کے درمیان ٹائٹل کے حصول کے لیے فیصلہ کن معرکہ ہوگا