پاکستان انٹرنیشنل پریس ایجنسی

بھارت نے سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 165 رنز سے شکست دے دی

گال(پی پی اے) بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بھارت نے میزبان سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دے دی گال میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 462 رنز اسکور کیے بھارتی بلے باز دیودت پڈیکل نے شاندار 167 رنز کی اننگز کھیلی میزبان سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 284 رنز بنا سکی اور اسے 178 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ سری لنکا کی جانب سے سونال ڈنشا نے شاندار 100 رنز اسکور کیے بھارت کی جانب سے مانوو ستھار نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رویندرا جڈیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں محمد سراج پراسدھ کرشنا اور کلدیپ یادو نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی بھارت نے دوسری اننگز میں 193 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 372 رنز کا ہدف دیا۔ سری لنکن ٹیم ہدف کے تعاقب میں 206 رنز پر ڈھیر ہوگئی سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں بھی سونال ڈنشا نے مزاحمت کرتے ہوئے 84 رنز بنائے، تاہم وہ ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے۔ بھارت کی جانب سے مانوو ستھار نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا یوں بھارت نے یہ میچ 165 رنز سے اپنے نام کرلیا یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 23 اگست سے کولمبو میں کھیلا جائے گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.