نیشنل چیمپئنز کپ کے بعد قومی کرکٹرز کیریبین پریمیئر لیگ میں ایکشن میں ہوں گے
لاہور (پی پی اے) نیشنل چیمپئنز کپ میں حصہ لینے والے بعض قومی کرکٹرز اب کیریبین پریمیئر لیگ سی پی ایل 2026 میں ایکشن میں ہوں گے پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو بیرون ملک لیگ میں شرکت کے لیے نون آبجیکشن سرٹیفکیٹس این او سی جاری کر رکھے ہیں حسن نواز نسیم شاہ عثمان خان معاذ صداقت صاحبزادہ فرحان سفیان مقیم اور شاداب خان سی پی ایل میں مختلف فرنچائزز کی نمائندگی کریں گے ان کھلاڑیوں کو بیرون ملک کھیلنے کے لیے پی سی بی کی جانب سے این او سی جاری کیے جا چکے ہیں پی سی بی کی جانب سے ان کھلاڑیوں کے این او سی کی مدت 19 اگست سے 21 ستمبر تک ہے دوسری جانب پاکستان کے ڈومیسٹک سیزن کا اگلا بڑا ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ ٹرافی 12 ستمبر سے شروع ہوگ