شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان، دوطرفہ تعلقات، تعاون کے فروغ اور علاقائی امور پر اہم بات چیت ہوگی
اسلام آباد ( پی پی اے) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی دعوت پر شام کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی وفد کے ہمراہ 19 سے 20 اگست تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا، دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اور شام کے تعلقات مزید مستحکم بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون آگے بڑھانے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا۔