ڈھوک رتہ میں سلائی کڑھائی بیکنگ اور ای کامرس کی تربیت کا سلسلہ شروع
راولپنڈی (پی پی اے) پاکستان عوامی قوت اور راول فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام راولپنڈی کے گنجان ترین علاقے ڈھوک رتہ میں واقع راول ووکیشنل سینٹر میں درجنوں بچیوں کے لیے سلائی کڑھائی بیکنگ اور ای کامرس کورسز کا آغاز کر دیا گیا ہے ان کورسز میں علاقے کی بچیاں شوق و جذبے کے ساتھ حصہ لے رہی ہیں اور انہیں فنی تعلیم کے ساتھ عملی تربیت بھی دی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں راول فاؤنڈیشن کے راول ووکیشنل سینٹر کے سرپرست اعلیٰ خالد خان کوآرڈینیٹر ذیشان خالد خان سلائی ٹیچر محترمہ انعم خالد خان بیکنگ ٹیچر محترمہ نوشین کنول اور ای کامرس کورس کے انچارج محترم ابو ہریرہ بچیوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ پروگرام سکھا رہے ہیں پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے زیر تربیت بچیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنی تعلیم حاصل کر کے وہ نہ صرف خود کفیل بن سکتی ہیں بلکہ معاشرے کی بہترین اور باوقار فرد بھی بن سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی قوت پارٹی ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کے لیے ہمیشہ اپنا پلیٹ فارم مہیا کرتی رہے گی