عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر راولپنڈی میں خصوصی صفائی پلان، جلوس روٹس زیرو ویسٹ رکھنے کا فیصلہ Read more
ایم 6 موٹر وے سکھر۔حیدرآباد سیکشن کی تکمیل کے لیے 40 ارب روپے فراہم کیے جائیں، شرمیلا فاروقی Read more
رائل کانٹینینٹل ہوٹل میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس، مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان کی شرکت Read more
بیجنگ (پی پی اے) چین کے نائب صدر ہان ژینگ سے کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے بیجنگ میں ملاقات کی، جس کے دوران دوطرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق چینی نائب صدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی سٹریٹجک رہنمائی میں چین اور کویت کے تعلقات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں۔ حالیہ برسوں کے دوران مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تبادلوں اور تعاون میں مسلسل پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کویت کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کو مزید اعلیٰ سطح تک لے جانے کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چینی نائب صدر نے مزید کہا کہ چین امن مذاکرات کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور مشرق وسطیٰ میں جلد امن و سکون کی بحالی کے لیے بھی کردار ادا کرے گا۔ کویتی وزیر خارجہ شیخ جراح نے چین کی حمایت کو سراہتے ہوئے کہا کہ کویت ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے قائم ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ کویت دونوں ممالک کے تعلقات میں تعاون کے مزید نئے امکانات پیدا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ Read more